ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار)گاؤں بخشو بڑدی میں فجر اذان لاؤڈ اسپیکر پر دیئے جانے والے عمل کو روکنے کا زبانی حکم جاری کرنے والے سیشن جج ، اسسٹنٹ مختیار کار ، ایس ایچ او کیخلاف یارسول اللہ کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے یارسول اللہ کمیٹی کے چیئرمین علامہ پیر آغا منصور احمد جان سرہندی ، صدر سید اسماعیل شاہ کرمی ، علامہ مولانا مفتی علی رضا محمودی قادری ، ڈاکٹر ممتاز علی بھٹی ، گاؤں بخشو بڑدی کے جامعہ مسجد کے پیش امام مولانا خلیل احمد بڑدی ، مولوی مشتاق احمد بگھیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیشن جج سمیت مذکورہ آفسران کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے ، انہیں فوری طور پر معافی مانگ کر توبہ کرنی چاہیے ، ریلی میں شامل شرکاء نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ آذان فجر کو روکنے کا زبانی حکم جاری کرنے والے آفسران کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
اذان فجر لائوڈ اسپیکر پر نہ دینے کا حکم ، دینی حلقے برہم
Nov 29, 2021