کانپورٹیسٹ،آخری روز کیویز کو جیت کیلئے280رنز، بھارت کو9وکٹیں درکار

Nov 29, 2021


کانپور(آئی این پی)بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے آخری دن284رنز کا ہدف دیدیا جس کے تعاقب میں  نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر4رنز بنا لئے۔آخری روز نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے280جبکہ بھارت کو9وکٹیں درکار ہونگی۔کانپور میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کی پہلی اننگز 345رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں296رنز پر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب  ٹام لیتھم 95 ،ول ینگ89، کائل جیمسن 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،بھارت کی جانب سے ایکثر پٹیل نے5،روی چندرن ایشون نے3، امیش یادیو اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔بھارت  نے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 234رنز پر ڈکلیئر کردی اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے284رنز کا ہدف دیا۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے4اوورز میں1وکٹ کے نقصان پر4رنز بنا لئے ہیں،پہلی اننگز میں89رنز بنانے والے ول ینگ2رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔آخری روز نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے280جبکہ بھارت کو9وکٹیں درکار ہونگی۔

مزیدخبریں