اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ ملک کاسب سے بڑامسئلہ غربت ،افلاس اور معاشی بدحالی ہے جبکہ حکمران صرف مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہیں، جھوٹ اور فریب پرکھڑی نام نہاد تبدیلی سرکار کی ناکام حکومت بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا،بھوک اور افلاس کی ماری عوام حکمرانوں کو بددعائیں دے رہی ہے،حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر گیس اور پٹرول بم گرا رہی ہے ،ہر15دنوں بعد عوام کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی نوید سنا دی جاتی ہے،پٹرول اور گیس مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی میں ہوشربااضافہ ہوچکاہے۔
حکمران صرف مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہیں، شاہدہ قدیر
Nov 29, 2021