نئے پاکستان کے نام پر ووٹ دینے والے عمران کا احتساب کریں: احسن اقبال

Nov 29, 2021


نارووال (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ  اپنی تحریک اس وقت جاری رکھیں گے جب تک عمران خان سے عوام استعفٰی نہیں لے لیتے۔ جنہوں نے نئے پاکستان کے نام پر ووٹ دیا وہ عمران خان کا احتساب کریں کہ ان سے دھوکہ کیوں کیا ہے؟۔ حکومت نے 39 ماہ میں 16 ہزار ارب قرض لے کر ایک اینٹ نہیں لگائی۔ یہی قرض آنے والی حکومتوں کیلئے پھانسی کا پھندا ہوگا۔ کووڈ کے نام پر حکومت 40 ارب کا حکومت گھپلا کر چکی ہے۔ اتوار کو نارووال میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ آج کوئی بھی شخص اپنے وسائل میں رہ کر اپنا بجٹ نہیں چلا سکتا۔ 

مزیدخبریں