لاہور (نامہ نگار) گلبرگ کے علاقے میںسکیورٹی گارڈ نے شادی سے انکار پر فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔ گلبرگ کے علاقے میں مارکیٹ کی رہائشی 21سالہ نیہا کو سکیورٹی گارڈ عارف نے قتل کیا اور فرا ر ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی اور مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ بعدازاں پولیس نے چھاپہ مار کرملزم سکیورٹی گارڈ عارف کو اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق عارف نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ نیہا کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ مقتولہ نیہا ایک ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی اور والدہ کے ساتھ کوارٹرز میں رہائش پذیر تھی۔ نیہا نوکری کے بعد اپنے کوارٹر واپس پہنچی تو ملزم عارف نے اسے روکا اور تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا ہے۔
گلبرگ شادی سے انکارپر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، لڑکی قتل
Nov 29, 2021