لاہور (نامہ نگار)کینال روڈ پر ایک کلب میں میوزیکل شو کے شرکاء کے سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے روڈ بلاک، بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ کینال روڈ پر مسلم ٹاؤن سے لے کر مغلپورہ چوک تک 4 گھنٹے سے زائد لوگ جام ٹریفک میں پھنسے رہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک وارڈنز بھی ٹریفک کو بحال کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے راستے بحال کرنے کی بجائے فیروزپور روڑ و دیگر سڑکوں سے نہر پر چڑھنے والی ٹریفک بیرئیر اور ٹرک کھڑے کر کے راستے بند کردئیے۔ جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی بھی کینال روڈ پہنچ گئے اور غلط پارکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ رانگ پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ بنا۔