بنگلہ دیش ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کریگا: طیب اکرم

Nov 29, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے کہ بنگلہ دیش ایشین چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کامیابی کے ساتھ کرے گا۔ ایونٹ میں نہ صرف مقامی بلکہ انٹر نیشنل سطح پر بھی شائقین میچ دیکھنے آئیں گے ۔ بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن پر یقین ہے اور فراہم کی گئی سہولیات سے بھی مطمئن ہیں ۔ ایونٹ کیلئے انتظامات درست سمت جارہے ہیں ۔ ایونٹ چودہ دسمبر سے ڈھاکہ مین شرو ع ہو گا۔ بنگلہ دیش ‘پاکستان ‘جنوبی کوریا ‘بھارت ‘جاپان اور ملائیشیا کی ٹیمیں شریک ہونگی ۔ انہوںنے کہا کہ بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن پر اعتماد ہے اور یہاں انتظامات کا جائزہ لینے آئے تھے ۔ سب کچھ درست سمت میں ہے ۔ میچز ستر سے زائد ممالک میں براہ راست دکھائے جائیں گے ۔ 

مزیدخبریں