محمد آصف نے انڈر 19ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق فاسٹ بائولر محمد آصف نے مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان کردیا۔ایک پروگرام میں ان سے مستقبل کے منصوبے کے بارے میں کہا کہ فاسٹ بائولر نے جواب دیا کہ ’سرپرائز‘ ہے۔لالہ جی ہیرو ہمارے دلوں کی دھڑکن۔ بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ بہترین بلے باز ہیں ان کو اپنی کپتانی بہتر کرنی ہوگی۔شاداب خان بہت اچھا فیلڈر ہے اور اس نے اپنی بائولنگ میں بھی کافی نکھار لایا ہے۔ وی وی ایکس لکشمن اور راہول ڈریوڈ کو بائولنگ کرنا مشکل ہوتا تھا جبکہ انگلش بیٹسمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیون پیٹرسن کو آؤٹ کرنا آسان تھا۔ میری نظر میں 150 کی رفتار سے گیند کرنیوالے فاسٹ بائولر سے بہتر 135 کی رفتار سے دونوں جانب سوئنگ کرنیوالا بائولر بہتر ہے۔محمد عامر سے متعلق پی سی بی کو مشورہ دیا کہ فاسٹ بائولر سے بات کریں ان کی ابھی بہت کرکٹ باقی ہے، آصف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی خواہش بھی ظاہر کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...