فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر رہنماچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگلا سال انتخابات کا سال ہے جو عوام دشمن حکمرانوں کے صفایا کا باعث بنے گا اور فصلی بٹیرے کسی قابل نہیں رہیں گے۔ پی ڈی ایم 6دسمبر کے اجلاس میں ظالم اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔