لاہور(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج 29 نومبر سے گال میں شروع ہو گا۔سری لنکا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک گال میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو 187 رنز سے شکست دی تھی۔