جے یو آئی نظام مصطفیؐ کے عملی نفاذ کیلئے کوشاں ہے: مولانا نعیم الدین

Nov 29, 2021

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس جامعہ رحمانیہ میں جے یو آئی ضلع لاہور کے امیر مولانا نعیم الدین کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی لاہور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔اس حوالے سے زون نگران فوری طور پر اپنے اپنے زون میں یوسی سطح کے دورے کریں اور امید واروں کی فہرستیں مرتب کر کے ضلع کو دیں ۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعیم الدین ،مفتی عبد الحفیظ ،مولانا عبد الودود شاہد ،مولانا امجد سعید رحیمی ،حافظ نصیر احرار ،محمد افضل خان، قاری عمران رحیمی،حافظ زکریا ،حافظ عبد الواجد خان ،حافظ حیدر علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے عملی نفاذ کیلئے کوشاں ہے اور ہم آئینی حدود میں رہتے ہوئے اس حوالے سے جدو جہد میں مصروف عمل ہیں اور اس نظام کے مکمل نفاذ تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سیکولرازم کو پر موٹ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری نسل کو مغرب تہذیب اور ثقافت کے طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا ۔

مزیدخبریں