لاہور(سپیشل رپورٹر)تحریک اصلاحات پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید محمد علی عثمان توکلی نے کہا کہ مہنگائی میں پسے ہوئے عوام ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے نام آنیوالوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ہماری جماعت کے چیئرمین حاجی گل شاہ جی آفریدی نے بڑھتی مہنگائی کیخلاف آواز بلند کی جو اسوقت 22 کروڑ عوام کی آواز ہے ۔اور یہی مشن اور ایجنڈا لیکر این اے 133 میں تحریک اصلاحات پاکستان کے امیدوار ڈاکٹر عبدالعزیز اعوان میدان میں اترے ہیں۔ چیف آرگنائزر تحریک اصلاحات پنجاب سید محمد علی شاہ نے کہا کہ این اے 133 میں عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی تحریک اصلاحات کی پالیسیوں پر اظہار اطمینان ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے ۔