ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن پارلیمنٹ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔رپورٹ کے مطابق چند گھنٹوں بعد سیاستدانوں نے جولی این جینٹر کے فیس بک پیج پر بچے کی پیدائش کا تذکرہ کرتے ہوئے حمل کے دوران موٹرسائیکل کا تجربہ بھی شیئر کیا۔