یوسی چیئرمین ملک ظہیراحمد مرحوم کی رسم قل ادا 

 فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و چیئرمین یونین کونسل فیض پور خورد ملک ظہیر احمد مرحوم کی رسم قل فیض پورخورد میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے، ملک ریاض ایم این اے، علی پرویز ایم این اے، چیئرمین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور، ارکان اسمبلی پیر سید اشرف رسول، خواجہ عمران نذیر، میاں عبدالرؤف چیئرمین ایم سی فیروز والہ چوہدری ریاض گجرسمیت سیاسی سماجی رہنماؤں، تاجروں وکلا اور صحافیوں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن