راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چکلالہ کینٹ بورڈ کے عملہ صفائی کی نااہلی،غفلت ،لاپرواہی کی وجہ سے ڈھوک جمعہ کے مکین گندگی کے ڈھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے،جابجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگے ہیں عملہ صفائی علاقے کا رخ ہی نہیں کرتا اگرآبھی جائے تو صرف ان گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھاتا ہے جہاں سے انہیں کچھ مل جا تا ہو، صفائی کی ذمہ داری کینٹ بورڈ کی ہے مگر ڈھوک جمعہ کو مسلسل نظراندازکیا جارہا ہے ڈھوک جمعہ سکول روڈ پر صرف ایک فٹ کھدائی کیا جانیوالا سیوریج کانالہ علاقے میں مزیدمسائل پیداکرئے گا نالے کو کھلا کیا جائے اور ڈھوک جمعہ سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے متعلقہ حکام نوٹس لیں ان خیالات کااظہاراہلیان ڈھوک جمعہ ذوالفقار بھٹی،ظہیراعوان،سید اسلام ہاشمی،راجہ محمد ملتان،جمشید بیگ،ملک ماجد،محمد کامران،محمد الیاس،محمد فاروق نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کا عملہ صفائی سرکاری ملازم ہونے کے باوجود ڈھوک جمعہ کے گھروں سے صفائی کے نام پر پیسے مانگتے ہیں نہ دینے کی صورت میں کچرا نہیں اٹھایا جاتا صرف انہی گھروں کے آگے سے صفائی کی جاتی ہے جو انکی مٹھی گرم کرتے ہیں ۔
چکلالہ کینٹ بورڈکا عملہ صفائی ڈھوک جمعہ کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے
Nov 29, 2021