راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ملازمین کو دیانت داری اور محنت سے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نھیں کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے نائب قاصد، ڈرائیور سکیل نمبر آ تا 4 کے لئے مخصوص کوٹہ برائے جونیئر کلرک بی ایس 11 کے عہد ے پر ترقی دینے کے لیے پنجاب بھر سے آئے ہوئے نائب قاصد اور ڈرائیور حضرات کے ٹائپنگ ٹیسٹ کے موقع پر ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی نیک نامی کے لئے ملازمین کو پوری تندہی سے کام کرنا ہوگا،محنت کرنے والے ملازمین کو تر قیاب کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں صرف اور صرف میرٹ کو ترجیح دی جائے گی، ٹائپنگ ٹیسٹ کی نگرانی پراسیکوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی محکمانہ پروموشن کمیٹی جس کے چیئرمین خرم خان ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کر رہے ہیں جب کہ اراکین میں سرفراز خان کھچی، ندیم اقبال خاکوانی، فہیم خان اور اقصی ارم جب کہ ٹیویٹا کی طرف سے اسد منیر شامل ہیں کررہی ہے۔
ملازمین فرائض منصبی دیانت داری سے انجام د یں، رانا عارف کمال
Nov 29, 2021