راولپنڈی (سٹاف رپورٹر سے) محکمہ اطلاعات وثقافت، حکومت پنجاب نے فن موسیقی، ادب، ڈرامہ اور فنون لطیفہ سے وابستہ افرادکی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔فن موسیقی، ادب، ڈرامہ اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد اپنے ڈویثرن کی متعلقہ آرٹس کونسل میں رجسٹریشن کروائیں گے کیونکہ حکومت کی جانب سے مستقبل میں دی جانے والی مرعات صرف رجسٹرڈ آرٹسٹوں کو ملیں گی۔رجسٹریشن کے لیے عمرکی کوئی حد نہیں ہے تمام آرٹسٹ جلدازجلدمتعلقہ آرٹس کونسل میں اپنی رجسٹریشن کروائیںضلع راولپنڈی، جہلم، چکوال اوراٹک سے تعلق رکھنے والے فنکارپنجاب آرٹس کونسل،راولپنڈی میں رجسٹریشن کروائیں گے رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ایک ڈائری بھی شائع ہوگی جس میں تمام آرٹسٹوں کی تفصیل درج ہوگی اس سلسلے میں فنکاروں کی رجسٹریشن کا عمل 30 نومبر 2021 تک جاری رہے گا۔
فن موسیقی، ادب، ڈرامہ اور فنون لطیفہ سے وابستہ افرادکی رجسٹریشن کا فیصلہ
Nov 29, 2021