شاتمانہ خاکوں کے تدارک کیلئے امت مسلمہ جرات مختار ؒکو شعار بنائے، حامدموسوی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے ، بھارتی دارلحکومت میں مسلمانوں کی نماز جمعہ میں رکاوٹیں بھارت کو مذہبی آزادی کا سرٹیفیکیٹ دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، امریکہ عالمی امن اور مذہبی  آزادیوں کا سب سے بڑا دشمن  ہے، کشمیر و فلسطین سمیت دنیا کے ہر ظلم کے پیچھے امریکی اشیر باد  ہے، ، عالم اسلام کے تمام مسائل کا علاج اتحاد میں مضمر ہے دنیائے کفر مسلمانوں کے مابین تنازعات کو بھڑکا کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں، توہین رسالت ؐاور شاتمانہ خاکوں کے تدارک کیلئے امت مسلمہ جرات مختار ؒکو شعار بنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے باورکرایاکہ انسانیت کی نجات فقط اور فقط خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے آفاقی دین میں ہے آدم و نوح و ابراہیم سے لیکر موسیٰ و عیسی تک ہر نبی نے دین مصطفوی ؐ کی ہی بشارتیں دیں۔ انہوں نے کہاکہ امن آزادی انصاف مساوات اسلامی تعلیمات کی بنیاد ہیں اسلام دنیا کودرپیش ہر مسئلے کا حل پیش کرتا ہے اور دنیا و آخرت میں نجات کی ضمانت ہے۔

ای پیپر دی نیشن