اسلام آباد (نا مہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وباء میں کمی ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 4ہزار 597ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 10افراد جاں بحق ،متاثرہ مریضوں کی تعداد 131 ہوگئی ۔محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4ہزار 597ہے اور اب تک ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21ہوگئی ہے،دیہی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں 2615افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 1نیا کیس رپورٹ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے1982مریض موجود ہیں۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی ہے۔
دارالحکومت میں ڈینگی کا زورٹوٹ گیا، 10افراد جاں بحق ہو ئے
Nov 29, 2021