اسلام آباد(وقائع نگار)تعمیراتی میٹریل میں ہوشر با اضافے کے باعث ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بھی متعدد منصوبہ جات پر تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے کنٹریکٹرز جاری منصوبوں کے پی سی ون ریوائز کرکہ ان کو ایسکیلیشن چارجز بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں سی ڈی اے سمیت دیگر اداروں نے معاملہ کابینہ کے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 130 فیصد سے زائد اضافے کے باعث وفاق کے زیر نگرانی ملک بھر کے منصوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت میں بھی متعدد منصوبوں پر کام روک دیا گیا ہے ایک سینئر آفیسر نے نوائے وقت کے استفسار پر بتایا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی ،راول ڈیم چوک سمیت دیگر متعدد منصوبوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز نے تعمیراتی میٹریل میں خوفناک اضافے کے باعث منصوبوں کے پی سی ون ریوائز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے کیونکہ اگر سی ڈی اے ان منصوبوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز کو اسکیلیشن دینے پر راضی بھی ہوجائے تو وہ چھ فیصد سے زیادہ نہیں دے سکتا جبکہ دوسری طرف میٹریل کی قیمتوں میں 130 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ایسی صورت میں اگر ایسکیلیشن کو بڑھانا مقصود بھی ہو تو بھی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر یہ ریٹس یا شرح ریوائز نہیں کی جاسکتی آفیسر کے مطابق این ایچ اے سمیت دیگر ادارے بھی اس مشکل کا شکار ہیں اور جلد ہی یہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے