کراچی ( سٹی نیوز) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات اور شخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ جشن غوث الوریٰ پر حکومت کے کسی بھی ادارے نے معمولی سی بھی کارکردگی نہیں دکھائی جو انتہائی افسوسناک ہے ،ہم حکومتی اداروں کے اس طرزعمل کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے پیران پیر حضورسیدناشیخ عبدالقادرالجیلانی ؓ کاجشن عظیم الشان طریقے سے منانے پر عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مملکت خدادادپاکستان غلامان مصطفیٰﷺ وعاشقان اولیاء کاملک ہے ، گھر گھر میلاد شریف کی محافل نعت رسول مکرمﷺ اور منقبت شاہ جیلاںؓکی گونج نے یہودوہنودکی سازشوں کو ملیامیٹ اورنئے پاکستان کا جھانسہ دینے والے سازشیوں کے ارمانوں پر پانی پھیردیاہے۔وہ اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ غوث الوریٰ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرعلامہ فضل اخترالقادری،جامع مسجد غوثیہ گلبہارکے ٹرسٹی ناصر حسین خاں، صاحبزادہ صادق قریشی، صوفی رائوانتظارعلی مہمی،اقبال قادری ،عمران حشمت،صاحبزادہ محمدآصف خاں نقشبندی ودیگربھی موجودتھے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جشن گیارہویں شریف کی برکات کا ظہور ہوگا اور ضرورہوگا،بیس لاکھ سے زائد شہادتوں کے بعد حاصل کئے گئے اس ملک میں امن وسلامتی اور خیروبرکت ساری دنیادیکھے گی،اہلسنّت حنفی بریلوی عوام مکمل طورپر متحدہیں اور اپنے عقائد میں پکے ہیں، علمائے کرام ومشائخ عظام کا احسان ہے کہ وہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو پیارمحبت اور خدمت کا درس دیتے ہیں۔