رانا سخاوت کا قتل صوبائی حکومت کے منہ پر کلنک کا ٹیکہ،خلیل ستی

Nov 29, 2021

کراچی(سٹی ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور ایم ایس ایف(ن) کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری خلیل ستی نے قمبر میں دن دہاڑے ممتاز سیاسی‘ سماجی شخصیت رانا سخاوت راجپوت کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رانا سخاوت کی موت سے راجپوت برادری ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی۔ خلیل ستی نے کہا کہ  رانا سخاوت کا خون صوبائی حکومت کی گردن پر ہے۔ انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ خلیل ستی نے کہا کہ رانا سخاوت طاقتور سیاسی خاندانوں کیلئے بڑا خطرہ بن چکے تھے۔ انہوںنے2018ء کے الیکشن میں طاقتور سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے مقابلے میں الیکشن لڑ کر26 ہزار ووٹ حاصل کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی جو نام نہاد سیاست دانوں کو ہضم نہیں ہورہی تھی‘ رانا سخاوت کی بڑھتی سیاسی طاقت کو روکنے کیلئے  انہیں دن دہاڑے قتل کردیا گیا۔ قاتل سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے  واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں