کراچی (سٹی نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام ڈینگی اور کرونا وائرس بچائو کیسے؟ سیمینار کا انعقاد بروز پیر 29 نومبر شام 3:30بجے حسینہ معین ہال میں کیا جائے گا ، سیمینار سے سی ای او -انڈس ہسپتال ڈاکٹر باری خان، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ڈاکٹر سیمی جمالی ، پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ،ڈاکٹر اکرم سلطان، ڈاکٹر وحید راجپوت، ڈاکٹر مہوش، شیخ سراج الدین، ڈاکٹر فرجاد، سلمان اسماعیل سمیت کراچی کے مختلف اسپتالوں کے ڈاکٹرز اور ڈائریکٹرز اظہارِ خیال کریں گے۔
آرٹس کونسل میں ڈینگی اور کورونا وائرس سے بچائو کیسے،سیمینار آج ہوگا
Nov 29, 2021