قومی وزارت صحت کے تعاون سے  اسموک فری کراچی سائکلنگ سنڈے ریلی 

کراچی (   سٹی نیوز)کمشنر کراچی  محمد اقبا ل میمن نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ شہر کو اسموک فری بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کو اسمو ک فر ی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے کردار کو مو ثر بنا یا جائے گا اس سلسلہ میں تمام اضلاع میں  تمباکو کنٹرو ل قوانین پر عملدرآمد کو موثر بنانے اور موثر مانٹرنگ  کے لئے  تمام ڈپٹی  کمشنرز  کی اسربراہی میں ضلعی  امپلہمینٹشن اور مانٹرنگ کیمٹیاں  قائم کی جائیں گی  اورکممشنر آفس میں ٹوبیکو کنٹرو ل روم بنایا جائے گا جو مانٹرنگ اور رہنمائی کا کام  کرسکے گا۔ وہ اتوار کو اسموک فری کراچی سائکلنگ  سنڈے ریلی کا افتتاح کررہیئ￿  تھے  ریلی ایمپریس مارکیٹ سے شروع ہوئی اور مزار قائد پر اختتام پزیر ہوئی جو وزارت ?قومی صحت کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانپسورٹ کو اسموک فری بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی جواد مظفر، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر، ، پروجیکٹ ڈائریکٹر منہاج السراج ،ایڈمنسٹریٹر ضلعی بلدیہ افشاں رباب سید اور ر دیگر بھی موجو د  تھے۔انھوں نے کہا کہ سا ئکنگ ریلی کے انعقاد  کا مقصد شہر میں صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے  تاکہ لوگوں میں تمباکو کے انسانی صحت پر برے اثرات کا شعور اجاگر ہو۔ انھوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے  160000سے زیادہ انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ ریلی میں ایک سو سے زائد سائیکل رضا کاروں نے شر کت کی۔ اس سلسلہ میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی  المصطفے انڈس یونیورسٹی، ججی رائڈرز جی ایف سی ویلفئر ایند ڈیولپمنٹ آف پاکستان نے ریلی کے انعقاد میں تعاون کیا۔

ای پیپر دی نیشن