جام کمال کا دور تاریخی تھا،ہرشخص کو احساس ہوگا:میر سلیم کھوسہ

Nov 29, 2021

جعفرآباد ( نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی وسابق وزیر ریونیو میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہاہے کہ جس طرح سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے  تین سالہ دور  میں صوبے کی خدمت کی اوراسے ساتھ لیکرچلے میں برملا کہتاہوں کہ جام نے تاریخی کام سرانجام دیے ۔ شاید بلوچستان کے لوگوں کو یہ چیزیں سمجھ نہ آئیں لیکن کچھ وقت کے بعد ہرشخص احساس کرے گاکہ جام  کمال نے بلوچستان کے لیے کیا کچھ کیا ہم امید رکھتے ہیں نئے منتخب وزیراعلٰی بلوچستان قدوس بزنجو بھی بلوچستان کوآگے کی سمت لیکرچلیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ صحبت پور میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد کے  عہدیداروں  سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  جام کمال  صوبے کے لیے درخشندہ ستارہہیں ۔ تاریخ گواہ ہے ایسا حکمران بلوچستان کو آج تک نہیں ملا۔ آگے چلکرجام کمال کو پاور فل جگہ پردیکھیں گے  باپ پارٹی کامستقبل تابناک ہے آپ آنے والے الیکشن 2023 میں سنٹرل اور فیڈرل میں بھی باپ پارٹی کوبہترانداز میں دیکھیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ  ہم عنقریب صحبت پور  میں بہت بڑا مدرسہ بھی بنائیں گے ۔

مزیدخبریں