وکٹوریہ ہسپتال سے ریٹائر ہونیوالے آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کی ڈگری جعلی نکلی

بہاول پور (جنرل رپورٹر) 31سال تک وکٹوریہ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں تعینات اسسٹنٹ کی ڈگری جعلی نکلی، تمام مراعات حاصل کرکے ریٹائرمنٹ لے لی،بیٹے کو بھی جعلی ڈگری پر بھرتی کروالیا شہریوں  کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں آپریشن تھیٹر میں ایک اسسٹنٹ جعلی ڈگری پر31سال تک ڈیوٹی دیتا رہا ہے۔احمد خان 1987میں آرڈر نمبر 934-37،تھیٹر اسسٹنٹ (BPS-6)کی سرکاری ملازمت اختیار کی مذکورہ آسامی کے لیے بنیادی تعلیم میٹرک اور OTAکا ڈپلومہ ہونا لازمی تھا مگر احمد خان کا ڈپلومہ نہیں تھا اس نے محکمہ کے اہلکاروں کے ساتھ ساز باز کرکے بی وی ایچ میں سرکاری ملازمت اختیار کی 2018میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا  توفوراً ہی تمام مراعات کے ساتھ اپنی ریٹائرمنٹ لے لی۔

ای پیپر دی نیشن