نصیر آباد(نامہ نگار)سردار بنگلزئی ہاؤس میں سردار کمال خان بنگلزئی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، میر مولا داد راہجا، میر اللہ بخش راہجا، سردار شیرباز ساتکزئی، سردار زادہ بیبرگ لہڑی، سردار زادہ رامین بنگلزئی، بنگلزئی اور دیگر اقوام کے ٹکری، میر اور معتبرین شامل۔ اس موقع پر سردار بنگلزئی، میر عاصم کرد گیلو اور دیگر معتبرین نے کہا کہ بلوچستان مختلف قبائل کا ایک مجموعہ ہے اور اس میں تمام اقوام کو مل جْل کر رہنا چاہیے اور صبر و تحمل سے قبائلی روایات کے مطابق مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا چاہیے۔
سردار کمال خان بنگلزئی کا عشائیہ،اہم شخصیات کی شرکت
Nov 29, 2021