رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بے ہنگم ٹریفک ، سگنلز خراب، شہری سڑکوں پر خوار، تفصیل کے مطابق ڈی سی آفس،سٹی پل،لیور پل،خانپور اڈا پر چند سال قبل لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے ٹریفک سگنلز نصب کئے گئے مگر ٹائمنگ کی رکنے اور چلنے کی ٹائمنگ سیٹ نہ ہونے کے باعث شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں متعدد بار کوششوں کے باوجود مویشیوں کی شہری حدود سے باہر منتقلی کو بھی ممکن نہ بنایا جاسکا ،سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں رش کی وجہ سے شہر کی تمام اہم اور مصروف شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔
رحیم یارخان ،بے ہنگم ٹریفک ، سگنلز خراب، شہری سڑکوں پر خوار
Nov 29, 2021