دھاتی ڈور، پتنگیں بنانے، فروخت، پتنگ بازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

بہاولپور،ڈیرہ غازیخان، جام پور (خبر نگار، سپیشل رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت، نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان نے دھاتی ڈور، پتنگیں بنانے، فروخت اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد وقاص نذیر نے  ڈیرہ غازیخان ریجن بھر میں دھاتی دوڑ، پتنگیں بنانے، فروخت اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے لئے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاروں اضلاع کے بڑے شہروں میں خصوصی آپریشن لانچ کریں جس کا بنیادی مقصد مصعوم شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ جس علاقے سے پتنگ اڑانے اور شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ سامنے آیا وہاں فیلڈ افسران کے ساتھ سپروائزری افسران کو بھی جواب دینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن