خضدار میں زمینداروں کاجرگہ،کلرکس ہاؤسنگ سکیم کی حد بندی کا مطالبہ

خضدار( نامہ نگار )   خضدار کے زمینداروں کا اہم جرگہ ارباب ہائوس خضدار میں زیر صدارت ارباب جھالاوان ارباب محمد نواز مینگل  ہوا۔ جرگے میں سردار محمد طیب زنگیجو، رئیس شفقت کرد،ٹکری محمد یوسف کرد، رئیس غلام مصطفیٰ کرد، حاجی رحمت  گزگی، رئیس محمد، صالح حافظ عبدالعزیز کرد،رئیس عبدالحمید گزگی ودیگر زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ خضدار میں کلرکس ہاؤسنگ سکیم اور دیگر ملازمین کو جو زمین الاٹ کی گئی ہے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن موضع کو واضح کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ انصاف کرے موضع سنی اور موضع تیغ کی صحیح حد بندی  کی جائے وہاں پہ زمینداروں کے کھتونی والی زمین زبردستی دوسرے موضع میں شامل کرنے کی مخالفت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ، تحصیلدار،سیٹلمنٹ کے عملے اور زمینداروں کی موجودگی میں حد برابری  کی جائے۔جرگہ میں فیصلہ کیا گیا  سے ارباب جھالاوان ارباب محمد نواز میبگل کی سربراہی میں وفد کمشنر قلات و ریونیو انتظامیہ سے ملاقات کرکے اپنے جائز مطالبات پیش  کرے گا  اور اس حوالے سے بہت جلد اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن