کراچی (این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سورھیہ بادشاہ نے انگریز سامراج کے آگے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی، پاکستان کے حقیقی وارث ہم لوگ ہیں کراچی سمیت سندھ بھر کے کارکنان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ملیر کے پی ایس 88 گوٹھ بلاول جوکھیو میں پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنان کی فنکشنل لیگ میں شامل ہونے والی منعقدہ عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 13 سال سے زائد اقتدار میں رہ کر عوام اور سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ ترقیاتی کاموں ،بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے ، مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں سندھ حکومت کوئی دلچسپی نہی رکھتی انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر پیر صاحب پگارا کی قیادت میں رہ کر کراچی کے عوام کی خدمت کرتے ہوئے یہاں پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرکے عوام میں خوشحالی لائیں گے سردار عبدالرحیم نے اپنی تقریر کے دوران واضح کیا کہ فنکشنل لیگ میں جرائم پیشہ افراد،بھتہ خوروں منشیات فروشوں ،قبضہ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا۔ تقریب سے پہلے شاہ مردان شاہ پیر پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پی ایس اور یوسیز کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے اور ساتھ ہی ساتھ ڈسٹرک ملیر کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل نئو کا اعلان بھی کیا گیا بطور صدر فقیر عبدالقادر شر ، بطور جنرل سیکریٹری محمد عرفان بھائی ، دیگر ممبران میں احسن علوی ، عبدالصمد خلجی ، رانا سہیل ، سید شاہ رخ علی ، محمد صدام ، عبدالرشید ، یاسین باری اور سارم گجر شامل ہوں گے ۔مذکورہ بالا عہدیداران جلد ڈسٹرکٹ ملیر کی تنظیم سازی مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔