جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کی متحدہ خاران پینل کے سربراہ سے ملاقات،پارٹی میں شمولیت کی دعوت

خاران(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام خاران کی  اعلی سطح کمیٹی کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے آج سیاپاد ہاؤس خاران میں متحدہ خاران پینل کے سربراہ حاجی میر پرویز احمد سیاپاد کو باقاعدہ جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے کی دعوت دی۔وفد میں مولانا فیض اللہ دیوبندی ،حاجی محمد عالم کبدانی،مولانا حفظ الرحمن شکوری،حاجی جمیل الرحمن ،مولانا فدالرحمان درخواستی ،مولانا عنایت اللہ بارانزئی،مولانا جمال عبدالناصر، مولانا محب اللہ  شامل تھے۔اس موقع پر حاجی میر پرویز احمد نے کہا کہ میں اپنے پینل کے مشاورتی کمیٹی اور اپنے ورکروں سے صلاح و مشورہ کرکے بہت جلد آپ لوگوں کو اپنی حتمی فیصلے سے آگاہ کرونگا۔

ای پیپر دی نیشن