سینیٹر دنیش کمار کی اقلیتوں کیلئے خدمات کی تعریف

خاران (نمائندہ خصوصی) ٹاون کمیٹی کے سابق کونسلر چوھدری سنیل کمار نے کہا کہ   سینیٹر دنیش کمار اور انکی ٹیم کی کردار کشی قابل مذمت  ہے کیونکہ  ان کی ٹیم کا تین سالا دور گزشتہ اقلیتی نمائندوں کی پوری سیاسی کیریر اور اقتدار سے بہتر رہا ہے  دنیش کمار کے دور منسٹری میں بلوچستان کی اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں میں یکساں ترقیاتی کام ہوئے  انہوں نے پوری اقلیتی برادری کے غریب نادار مریضوں کو ایک نظر سے دیکھ کر رنگ و مذھب سے بالاتر ھو کرانکی خدمت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتی برادری نے صوبہ بلوچستان سے باہر اپنی عبادت گاہوں کی زیارت کی یہ کریڈیٹ سابق مشیر اقلیتی امور  سینیٹر دنیش کمار کہ سر جاتا ھے۔ 

ای پیپر دی نیشن