حکومتی تجربوں اور ناقص پالیسیوں نے ملک کو تباہ و برباد کردیا: خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومتی تجربوں اور ناقص پالیسیوں نے ملک کو تباہ و برباد کردیا تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو گہری کھائی میں پھینک دیا ہے موجودہ دور حکومت میں مہنگائی ، بیروزگاری اور نالائقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے عوام کو سہانے خواب دکھانے والے عمران خان نے غریبوں کی نیندیں حرام کردی ہیں بڑھتی مہنگائی سے غریب عوام کیلئے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوچکا موجودہ حکومت میاں نوازشریف اور انکی فیملی کیخلاف ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ کرسکی ساڑھے تین سالوں میں احتساب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا ا تحریک انصاف حکومت سے چھٹکارا اور صاف شفاف و مداخلت سے پاک انتخابات ہی مسائل سے نجات کا واحد حل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین انجمن تاجران چوہدری محمد عظیم شیخ کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام،ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، عرفان اسلم کمبوہ، چوہدری صدیق نیاز کمبوہ، شیخ ناصر جبار ہیرا، محسن بٹ، محمد صہیب ودیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن