گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان میں میڈیسنز سانز فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) کے ملکی نمائندہ فرینک راس اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرر سول ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹرفضل الرحمن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی طبی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں ڈرگ ریسسٹنٹ ٹی بی کلینک صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام ‘ پنجاب اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون کے ساتھ قائم کیا اس پراجیکٹ کامقصد گوجرانوالہ اور ارد گرد کے علاقوں سے آنے والے ڈرگ ریسسٹنٹ ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص اور علاج فراہم کرناہے انہوں نے کہا پنجاب میں کم و بیش سالانہ 268000 ٹی بی کے کیسز سامنے آتے ہیں جن میں سے 8900 کیسز ڈرگ ریسسنٹ ٹی بی کے ہو تے ہیں ٹی بی یا تپ دق ایک بیکٹیریا کی وجہ سے ہو تاہے جو متاثرہ فرد کے کھانسنے سے ہوا میں موجود جراثیم کے ذریعے پھیلتا ہے اور عام طور پر پھیپھڑوں کومتاثر کر تاہے ٹی بی کے مریض کو عمومًاشدید علامات کاسامنا ہو تاہے جیسے کہ شدیدکھانسی ‘ سینے میں درد ‘کمزوری‘ اچانک وزن میں کمی آنا اور بخار ‘ اگراس بیاری کی ابتداء میں ہی تشخیص ہوجائے تو یہ قابل علاج ہوتاہے اور اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتاہے پاکستان میں میڈیسنز سانز فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) کے ملکی نمائندہ فرینک راس نے کہاکہ ڈرگ ریسسٹنٹ ٹی بی کے علاج میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ،ایم ایس ایف کے نئے قائم کردہ ڈرگ ریسسٹنٹ ٹی بی کلینک ‘ گوجرنوالہ میں مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈرگ ریسسٹنٹ ٹی بی کلینک قائم ہو گیا:ایم ایس
Nov 29, 2021