گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد دانش افضال کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران حسین نے گوندلانوالہ اڈہ کے قریب جی ٹی روڈ کے اوپر پر با اثر شخص کی طرف سے بیس سے زائد کھوکھے سیل کر دئیے اور وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے جوتے اور ملبوسات مالکان کو نکالنے کا حکم دیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران حسین کا کہنا تھا کہ یہاں پر غیرقانونی دکانیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک اور سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا اور ان کی پشت پناہی کرنے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
گوجرانوالہ: سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے بنائے گئے20 کھوکھے سیل
Nov 29, 2021