گھمبیر آبادی اور گھٹن کا ماحول ختم کرنے کیلئے رہائشی منصوبے جدید طرز  پربناناضروری ہیں،مارکیٹنگ ڈویلپر ز

Nov 29, 2021

میلسی (نامہ نگار ) گھمبیر آبادی اور گھٹن کا ماحول ختم کرنے کیلئے رہائشی منصوبے جدید طرز اور سہولیات سے مزین بناناضروری ہیں تاکہ شہری کھلے صاف ستھرے ماحول میں زندگی گزار سکیں ان خیالات کا اظہار سیون سٹار مارکیٹنگ ڈویلپر زکے زیر اہتمام الفضل گارڈن رائل گرین ولاز میں دوروزہ ثقافتی تفریحی اور ادبی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اشرف منیجنگ ڈائریکٹر مہروقار احمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے آلودگی اورشورشرابے سے پاک ماحول بھی ضروری ہے عوام کو چاہیے کہ بنیادی سہولیات سے آراستہ رہائشی سکیموں میں زندگی گزاریں جس سے انسانی دفاع اور صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں تقریب میں سیدشبیر حسین کاظمی چوہدری ممتاز احمدایڈووکیٹ۔ میاں ندیم ممتاز۔سجاداحمدسعیدی جہانگیر بھٹی۔محمداکبر شاہد پردیسی فوجی مقبول ملتانی محمد ماجد حاجی عابد محمود راؤ عدنان راؤ عرفان راؤ عبدالمنان میاں عمارگل راؤ خالد مشتاق احمد جنگی مظہر درانی میاں ابوبکر زاہد نظامی راؤ شوکت عمران جمیل بھٹی ماسٹر محمد حنیف حاجی منظور کاشی بھی موجود تھے آخر میں معروف فنکار رمضان شہزاد نے پروفارمنس کی#

مزیدخبریں