ماہڑہ شہر (نامہ نگار) ماہڑہ شہر قبرستان چاردیواری سے محروم آوارہ کتوں کی بھرمار کتوں نے قبروں پر ڈیرے جما لیے رہائشی لوگوں نے جانوروں کے بھانے بھی بنا لیے انتظامیہ خاموش تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے کوئی چاردیواری نہیں ہے آئے روز قبروں کی بے حرمتی بہت زیادہ ہورہی ہے جانور , کتے بلیاں سرعام دندناتے پھرتے ہیں ۔منتخب عوامی نمائندے بھی اس معاملہ پر خاموش ہیں علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ہم جب اپنے پیاروں کی قبروں پر آتے ہیں اور قبروں کی بے حرمتی دیکھ کر ہمیں دلی تکلیف ہوتی ہے اہلیان ماہڑہ شہر نے ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ و مقامی ایم پی اے ایم این اے سے احتجاج کرتے ہوئے قبرستان کی چاردیواری مکمل کروانے اور آوارہ کتے تلف کروانے کا مطالبہ کیا