مرکزی رہنماتنظیم الاعوان پاکستان ملک غلام ربانی اعوان انتقال کر گئے

پنڈی گھیب(نامہ نگار)تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین یونین کونسل کھڑپہ ملک غلام ربانی اعوان اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کیوجہ سے انتقال کر گئے ، ملک غلام ربانی اعوان ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے انہوں نے مختلف سماجی شعبوں میں بھرپور طریقے سے خدمات سرانجام دیکر علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا،سیاست کے میدان میں آنے کے بعد انہوں نے یونین کونسل کھڑپہ کا چیئرمین منتخب ہو کر اہلیانِ علاقہ کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیئے بیپناہ کاوشیں کیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنا اہم کردار ادا کیا،صحافتی شعبہ میں کئی سالوں سے انکا تعلق مختلف قومی اخبارات سے رہا اور وہ پریس کلب پنڈی گھیب کے چیئرمین اور ڈویثرنل یونین آف جرنلسٹ راولپنڈی کے صدر بھی رہے،مرکزی تنظیم الاعوان کیساتھ منسلک ہونے کیوجہ سے انہوں نے اعوان برادری کو یکجا کرنے اور انکو سپورٹ کرنے میں ہمیشہ مالی و جانی تعاون کیا انہوں نے اپنی ذاتی ملکیتی جائیداد کو مساجد،سکولوں اور مختلف سرکاری محکموں کے حوالے کیں جس سے اہلیانِ علاقہ کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئی،مرحوم کو گذشتہ روز اچانک رات کا کھانا کھاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا جنہیں طبی امداد کے لیئے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے انکی وفات کی خبر سنتے ہی اہلیانِ علاقہ کی کثیر تعداد ہسپتال پہنچ گئی انکی نمازِ جنازہ آج مورخہ 29 نومبر 2021 بروز پیر بوقت 3 بجے دن ڈہوک جھنگی یونین کونسل کھڑپہ تحصیل پنڈی گھیب کے مقام پر ادا کی جائے گی انہوں نے وارثان میں ایک بیٹا،بیوہ ،بیٹیاں اور سینکڑوں اشکبار دوست احباب چھوڑے ہیں

ای پیپر دی نیشن