مسلمانوں کو ساری توجہ اپنے اعمال پر مرکوز رکھنی چاہیے : علامہ امین شہیدی

کلر سیداں (نامہ نگار) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کلر سیداں سے امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون جاوید اقبال،قاری محمد قاسم الحق،عبدالقیوم،نقاش جاوید اور احتشام حسین کی قیادت میں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے جلوس کی شکل میں قافلہ کلر سیداں سے روانہ ہوا۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ''ایک کروڑ نوکریاں دو'' اور''مہنگائی ختم کرو''کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون جاوید اقبال اور نقاش جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں حکومت کیخلاف احتجاج رحمت کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔حکومت عوام کو خیالی پلاؤ کھلا رہی ہے۔ملک میں لینڈ،شوگراور ڈرگ مافیا ز کی حکومت ہے۔دنیا میں گندم کی پیداوار آٹھویں نمبر پر ہونے کے باوجود عوام آٹے اور روٹی کو ترس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل بھی پاکستان پر ظالم اور جاگیرداروں کی حکومت تھی آج بھی یہی مافیا ملک پر مسلط ہے۔

ای پیپر دی نیشن