خانیوال ،چارسال اور آٹھ ماہ کی بچیاںحفاظتی ٹیکوں سے یکسر نظر انداز

میاں چنوں ( خبر نگار ) محکمہ صحت ضلع خانیوال کی فرضی کارروائیوں کا پول کھل گیا۔ چار سال کی بچی زینب فاطمہ اور  آٹھ ماہ کی بچی انعم فاطمہ بنیادی مرکز صحت 79 پندرہ ایل  ویکسی نیٹر وقاص احمد کی جانب سے  حفاظتی ٹیکوں  کے کورس سے یکسر نظر انداز۔  BHU 79/15L کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہوں۔  میری بچیوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے جارہے معصوم بچیوں کے والد وقاص احمدنے فوری نوٹس لینے کا مطالبہکیا ہے اس سلسلے میں جب محکمہ صحت کے ملازم سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن