نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ، احتجاج جرم قرار، نوٹیفکیشن جاری

 کراچی(آئی این پی ) کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مسمار کی جانے والی بلند و بالا رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کے تحت احتجاج کرنے پر پابندی لگا دی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے اور غیر متعلقہ افراد کی جانب سے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔ نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔ پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...