جلہ جیم (نامہ نگار )حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی جدو جہد کر رہی ہے۔ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں آنے والے انتخابات میں بھی سرخرو ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار اورنگزیب خان کھچی ایم این اے نے جلہ جیم میں ڈاکٹر میاں عبدالخالق آرائیں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہم نے جلہ جیم شہر میں کروڑوں کی گرانٹ سے سیوریج اور جلہ جیم سے میلسی روڈ کی تعمیر سے شہریوں کا دیرینہ مسلہ حل ہوجاے گا۔