کنٹونمنٹ بورڈ وائس پریذیڈنٹ کیلئے پارٹی امیداوارکوہی ووٹ دوں گا:غلام محی الدین وڑائچ

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)پارٹی کے فیصلہ کی مکمل پابندی کریں گے، پارٹی ٹکٹ پر جیتی ہوئی سیٹ اس کی امانت ہوتی ہے جس کو واپس لوٹانا ہی دیاتنداری ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے راہنما وارڈ نمبر 4راہوالی سے منتخب ہونے والے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری غلام محی الدین وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ کے لیے جسے بھی نامزد کرے گی اسے ہی اپنا ووٹ دوں گا، پہلے بھی 2مخصوص کسان اور اقلیتی نشستوںپر پارٹی کے نامزد امیدواروں کو اپنا ووٹ دیا تھا انہوں نے کہا ہار جیت کوئی مسئلہ نہیں اصل مسئلہ اصولوں پر قائم رہنا ہوتا ہے جسے ہر حال میں پورا کروں گا۔ 

ای پیپر دی نیشن