حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) جیدکے میں اﷲاکبر تحریک کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنماحافظ عبدالرئوف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں انکی تحریک بھرپور حصہ لے گی۔ اور چوہدری طارق ہمایوں لنگاہ انکی تحریک کی جانب سے حافظ آباد میں تحصیل ناظم کے امیدوار ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ اس ملک میں تمام جماعتیں اپنے مفادات کے لئے کام کررہی ہیں لیکن ہماری تحریک ملک میں اسلامی نظام کو حقیقی معنوںمیں لانے کے لئے مصروف عمل ہے کیونکہ جب تک اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذنہیں ہوگا اسوقت تک غریب عوام آدمی کی قسمت کا ستارہ نہیں چمکے گا۔ کنونشن سے قاری حفیظ اﷲ، چوہدری طارق ہمایوں لنگاہ ، قاری صدیق اﷲودیگر نے بھی خطاب کیا۔