لاہور (نیوز رپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ (ق) سعودی عرب کے صدر چودھری اظہر وڑائچ نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری زید بن سرور ایڈووکیٹ اور مہد اظہر وڑائچ بھی موجود تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہوا ہے جس کے بعد وہ پاکستان میں بہتر قیادت کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ پاکستانی آباد ہیں، اوورسیز پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ چودھری اظہر وڑائچ کو سعودی عرب میں پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپی گئی۔ صدر ق لیگ سعودی عرب چودھری اظہر وڑائچ نے کہا کہ پارٹی قیادت کے اعتما د پر پورا اترنے کیلئے دن رات محنت کروں گا۔ بعدازاں چودھری اظہر وڑائچ کو پارٹی خدمات کے صلہ میں اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔
تارکین وطن ووٹ کا حق ملنے سے بہتر قیادت کا انتخاب کر سکیں گے: پرویز الٰہی
Nov 29, 2021