اوور سیز پاکستا نیوں کو ووٹ کا حق دیا، سابق حکومتیں کھوکھلے نعروں سے بہلاتی رہیں: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب کے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ  نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔ ہماری حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا ہے۔ ماضی کی کسی بھی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کے بارے میں سوچا تک نہیں۔ سابق حکومتیں اوورسیز پاکستانیوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلاتی رہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر کے اپنا دوغلہ پن ظاہر کیا ہے۔ وفد نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی حکومت ہے۔آپ کی قیادت میں پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے حقیقی معنوں میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ سردار عثمان بزدارنے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری شاہد چودھری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ عثمان بزدار نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 2جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...