رحیم یار خان(کرائم رپورٹر)مطلقہ اغواء کر کے زیادتی، مغویہ 40 روز بعد گھر پہنچ گئی تفصیل کے مطابق موضع لونوالہ کی رہاشی24سالہ (ا) نے پولیس کو دی جانے اپنی شکایت میں بیان کیاکہ اس کے شوہر محمد جمیل نے گھریلو ناچاقی پر اس کو طلاق دے دی تھی ، 13اگست کے روز وہ اپنے والد کے گھر اکیلی موجود تھی کہ اسی دوران شوہر محمد جمیل نے ایسے زبردستی اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر 40روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، گزشتہ روز وہ موقع پا کر فرار ہو کر گھر پہنچ گئی ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر سابقہ شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔