میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاوں میں مہندی کی تقریب میں رقص وسرور کی محفل سجانے پر پولیس کا چھاپہ دلہا اور اس کے ساتھیوں کی پولیس سے ہاتھا پائی پولیس تھانہ صدرنے چودہ نامزد اور بیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پولیس کو ہیلپ لائن 15پر کسی نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ چک نمبر 55پندرہ ایل کے رہائشی ملازم حسین قوم ورک کے بیٹے کی شادی میں مہندی کی تقریب میں اونچی آواز میں ساونڈ سسٹم چلا کر رقص سرور کی محفل سجارکھی ہے جس پر انچارج چوکی جنڈیالی بنگلہ رائے قیصر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ملازم حسین ورک نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر حملہ کردیا جس سے دو پولیس ملازمین کی جیب سے ہزاروں کی نقدی بھی نکال لی اور فرار ہوگئے پولیس تھانہ صدر نے ملازم حسین‘ ناصر‘جعفر‘مسرت‘سہیل اختر‘ مرتضیٰ‘شدی‘ جاوید ‘نواز‘عبدالشکور سمیت چودہ نامزد اور بیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد نواز اور عبدالشکور کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔