جائیداد کا لالچ،بیٹوں کا معمرباپ پر تشدد ،پولیس کارروائی سے گریزاں

Nov 29, 2021


جلہ آرائیں (نامہ نگار)جائیداد کے لالچ میں دو سگے بیٹوں کا باپ پر تشدد،پولیس گیلے وال میری نہیں سن رہی،مجھے انصاف دلوایاجائے تفصیلات کے مطابق چک گجراں والا گیلے وال کا رہائشی 80سالہ بزرگ وزیر احمد روتے ہوئے گزشتہ روز جلہ آرائیں نوائے وقت آفس پہنچ گیا اس موقع پرمتاثرہ کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ گیلے وال میری درخواست پر کاروائی نہیں کررہی میرے چاربیٹے ہیں میں برابر کاحصہ دینا چاہتا ہو لیکن میرے دوبیٹے محمدذوالفقار اور محمدافتخار چھوٹے بھائیوں کا حصہ بھی خود لینا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں رات کے وقت میرے انہوں نے مجھے رسی کے ساتھ باندھ دیا اور تشددکا نشانہ بنایا  اورمیرے قیمتی جانور اورگندم اٹھاکر لے گئے میں ان کے خلاف تھانہ گیلے وال درخواست دی تو پولیس نے الٹا مجھے برابھلا کہہ کر بھگادیا اورپولیس ملزمان سے سازباز ہوگئی ہے اور مجھے جان کا خطرہ ہے اور بیٹے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔  میں حکام سے اپیل کرتا ہو میرے ملزمان کے خلاف کارروائی جائے اور میرے قیمتی جانور اور گندم واپس دلوائی جائے۔    

مزیدخبریں